میٹرو بس منصوبے کے خلاف دو حکم امتناعی خارج

میٹرو بس منصوبے کے خلاف دو حکم امتناعی خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ہائی کورٹ نے میٹروبس منصوبے کے خلاف دو حکم امتناع خارج کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق آر ڈی اے کے وکیل کاشف علی ملک نے میٹرو بس کے راستے میں آنے والے مذبح خانے اور قبرستان کو بچانے کے لیے حکم امتناع دینے کی درخواست دی تھی ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سلاٹر ہاﺅس اور قبرستان کی حد تک دیئے گئے حکم امتناعی خارج کئے۔ مذبح خانہ کو آئی جے پی روڈ پر متبادل جگہ ملنے اور چند قبروں کو کسی اور قبرستان میں منتقل کرنے کی تجویز پر حکم امتناع خارج کئے گئے۔

مزید :

اسلام آباد -