پاکستانی مسافر کے ہاتھوں ایمرٹس ائیر لائن کے عملئے کی پٹائی

پاکستانی مسافر کے ہاتھوں ایمرٹس ائیر لائن کے عملئے کی پٹائی
پاکستانی مسافر کے ہاتھوں ایمرٹس ائیر لائن کے عملئے کی پٹائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی شخص کو مسافر بردار طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش اور اس دوران عملے کے تین افراد پر حملہ آور ہونے کے جرم میں عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔ اخبار ”7Days“ کے مطابق 29 سالہ ملزم ایک پاکستانی کسان ہے اور ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز کے ٹیک آف سے چند لمحے قبل اس نے اچانک بوکھلا کر جہاز کے دروازے کی طرف دوڑ لگادی، جب عملے نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے ان میں سے دو کو دھکا دیا اور ایک گھونسہ رسید کیا۔ عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ جب اس نے بپھرے ہوئے مسافر سے پوچھا کہ وہ جہاز سے کیوں اترنا چاہتا ہے تو اس نے کوئی جواب نہ دیا اور محض دروازے کی طرف اشارے کرتا رہا، کپتان کو جب معاملے کی خبر دی گئی تو اس نے جہاز کو روک دیا اور مشتعل شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ العین میں مقیم اس شخص پر تشدد کے استعمال اور مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جبکہ اس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ جج نے اسے ذہنی صحت کے تجزیے کیلئے متعلقہ ادارے کو بھیجنے کا حکم دیا ہے، مزید کارروائی نومبر میں ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -