ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر مطمئن ہے: اسحاق ڈار

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر مطمئن ہے: اسحاق ...
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار پر مطمئن ہے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سے مطمئن ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تاکی ہیکو ناکاﺅ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی رفتار سے مطمئن ہے اور پاکستان بھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون پر مطمئن ہے۔ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ڈیم بنانے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ، داسو اور دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہم ہیں کیونکہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان میں سیلاب کنٹرل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ان کی سرمایہ کاری کیلئے ملک میں امن و امان کا قیام بہت ضروری ہے، موجودہ حکومت نے ملک میں امن و امان کے قیام کا عزم کر رکھا ہے۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ ان کا پاکستان کا دور سیلاب نقصانات کے جائزے تک محدود نہیں تھا، مشکلات کے باوجود پاکستان میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں کی پہلے سے بہتر تعمیر کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں کی بحالی کیلئے عالمی برادری تعاون کرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -