افغان بستی میں پولیس کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک

افغان بستی میں پولیس کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک
افغان بستی میں پولیس کا سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک
کیپشن: Karachi City Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان بستی میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سپرہائی وے کے علاقے افغانستان بستی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا اور علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے جوائی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ ایس ایس پی راﺅ انوار کے مطابق سرچ آپریشن 10 دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع پر شروع کیا گیا تھا تاہم اب تک 7 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور کوئی بھی گرفتاری عمل نہیں آئی جبکہ مقابلے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی یا شہید نہیں ہوا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -