جماعت اسلامی کے امیر دلاور حسین سعیدی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

جماعت اسلامی کے امیر دلاور حسین سعیدی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
جماعت اسلامی کے امیر دلاور حسین سعیدی کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
کیپشن: Dilawar Hussain Saeedi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈسک) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے امیر دلاور حسین سعیدی کو دی گئی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل محب عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ٹریبونل کی جانب سے امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش دلاور حسین سعیدی کو دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے اور اب دلاور حسین اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں گزاریں گے۔
واضح رہے کہ 1971ءکے واقعات کی تحقیقات کرنے والے بنگلہ دیشی ٹریبونل نے دلاور حسین سعیدی کو مجرم قرار دیتے ہوئے گزشتہ برس فروری میں موت کی سزا سنائی تھی جس کے بعد پورے ملک میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔