عمران خان اتوار کو کراچی جائیں گے، احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے

عمران خان اتوار کو کراچی جائیں گے، احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے
عمران خان اتوار کو کراچی جائیں گے، احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اتوار کے روز پارٹی چیئرمین عمران خان کراچی کا دورہ کریں گے اور وہاں ایک بڑے احتجاجی جلسے خطاب کریں گے، اس ضمن میں عمران اسماعیل انتظامات کا جائزہ لیں گے تاہم جلسے کے مقام سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ سامنے آیا، دوسری جانب عمران خان کے دورے کے دوران اسلام آباد میں جاری دھرنا اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے اس اہم خطاب کے دوران عمران خان کئی اہم اعلانات کریں گے۔کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی جبکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، عارف علوی، اسد عمرا اور جہانگیر ترین سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آزادی مارچ کے ایک ماہ سے جاری دھرنے سے متعلق آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا اور طے کیا گیا کہ بکرا عید بھی ڈی چوک میں جاری دھرنے میں ہی منائی جائے گی، ملتان میں ضمنی انتخاب سے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے این اے 149میں جاوید ہاشمی کے خلاف الیکن میں حصہ نہیں لیں گے۔کور کمیٹی نے طے کیا کہ 5اکتوبر کو عمران خان اپنی سالگرہ پریڈ ایوینیو پر منائیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -