سرحد پار سے دہشت گرد حملہ، پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا: دفتر خارجہ

سرحد پار سے دہشت گرد حملہ، پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا ...
سرحد پار سے دہشت گرد حملہ، پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے دہشت گردانہ حملے پر افغان حکومت کے ساتھ شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 100 کے قریب دہشت گرد افغان صوبے خوست سے پاکستان میں داخل ہوئے اور شمالی وزیرستان میں حملے کی کوشش کی جسے پاکستانی فورسز نے بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ واقعے میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے ساتھی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ4 پاکستانی فوجیوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان کے مطابق ضرب عضب کے دوران پاکستان افغانستان سے تمام ممکنہ تعاون کی توقع کر رہا تھا ۔ پاکستان نے افغان حکام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے اور افغانستان حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ دہشت گردوں نے خوست بارڈر کے پار محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔ پاکستان نے افغان صوبوں خوست اور پکتیکا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -