سی آئی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

سی آئی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ ...
سی آئی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد
کیپشن: Karachi City Map

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی ) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلر ز کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے گلبہار میں کارروائی کے دوران ملزم ظہیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی ممتاز کے مطابق گرفتار ملزم ظہیر ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے میں ملوث ہے ۔ ایک اور کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم فیضان کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم فیضان نے فنکشنل لیگ کے دفتر پر حملہ کر کے ڈاکٹر عبداللہ گوپانگ کو قتل کیا تھا۔

مزید :

کراچی -