ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا، فلموں میں اداکاری اور رقص کی پیشکش بھی ٹھکرا دی

ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا، فلموں میں اداکاری اور رقص کی پیشکش بھی ...
ممتا کلکرنی نے اسلام قبول کر لیا، فلموں میں اداکاری اور رقص کی پیشکش بھی ٹھکرا دی
کیپشن: Mamta Kulkarni

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اپنے شوہر وکی گوسوامی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممتا کلکرنی کے شوہر وکی گوسوامی کو 1997ءمیں متحدہ عرب امارات میں منشیات کے کیس میں 25 برس قید ہوئی لیکن دوران قید اسلام قبول کرنے پر ان کی سزا میں کمی کر دی گئی جس کے بعد 15 نومبر 2012ءکو وہ رہا ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق 52 سالہ وکی گوسوامی کی قیدت کے دوران ممتا کلکرنی کینیا میں ان کا ہوٹل کا کاروبار سنبھالتی تھیں لیکن وکی سوگوامی سے شادی کے بعد ممتاز کلکرنی نے بھی 15 مئی 2013ءکو اسلام قبول کر لیا جس کے بعد انہوں نے بھارتی فلموں میں اداکاری اور رقص کی پیشکش کو بھی مسترد کیا۔
واضح رہے کہ ممتا کلکرنی نے بالی ووڈ میں بہت سے کامیابی فلمیں دیں جن میں ”کرن ارجن“، ”بازی“، ”وقت ہمارا ہے“، ”کرانتی ویر“، ”عاشق آوارہ“، ”سب سے بڑا کھلاڑی“ اور ”چائنہ گیٹ “ نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 11 سال تک بالی ووڈ میں اداکاری کے جلوے دکھانے کے بعد اسے خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید :

تفریح -