PIAنے کہا پروازمیں نے نہیں رکوائی، ملوث شخص کو بے نقاب کروں گا:رحمان ملک

PIAنے کہا پروازمیں نے نہیں رکوائی، ملوث شخص کو بے نقاب کروں گا:رحمان ملک
PIAنے کہا پروازمیں نے نہیں رکوائی، ملوث شخص کو بے نقاب کروں گا:رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے میں پیش آنے والے معمولی واقعہ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، میں تو جہاز میں گیا ہی نہیں تھا، باہر سے ہی واپس آ گیا تاہم کسی کو میری وجہ سے تکلیف ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔ پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی آئی اے بھی کہہ چکی ہے کہ جہاز کو رحمان ملک نے نہیں رکوایا، پیپلز پارٹی کا کوئی رہنماءپروٹوکول کو پسند نہیں کرتا اور وی آئی پی کلچر کے خلاف ہوں، میں کلب کلاس کی بجائے اکانومی کلاس میں سفر کرتا ہوں،جہاز میں ویڈیو بنانا غیر قانونی ہے، حکومت اس معاملے کی تحقیقات کروائے، اگر میں ملوث ہوا تو معافی مانگ لوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پہنچا ہی تھا کہ کچھ لوگوں نے مسلم لیگ ن کے رمیش کمار کو باہر نکالا تھا، اس مسافر کی میرے پاس تمام معلومات آ چکی ہیں اور میں جلد اس کو بے نقاب کروں گا،میں اس واقعے میں کہیں بھی ملوث نہیں ہوں مگر لوگ مسلسل مجھ سے ایک ہی بات کہہ رہے ہیں کہ میں فلائیٹ لیٹ کروائی۔رحمان ملک نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے معاملہ خراب ہوا، حکومت کو گرفتاریان روکنے سے متعلق تجویز دی تھی مگر عمل نہیں ہوا، مجھے لگتا ہے کہ جہاز والا واقعہ مجھے اور سیاسی جرگے کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے وی آئی پی کلچر کے خلاف تحریک چلانے بھی آغاز کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -