بٹوے کا مستقبل ؟

بٹوے کا مستقبل ؟
بٹوے کا مستقبل ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) گھر سے نکلتے وقت کچھ رقم ساتھ رکھنا، بہت ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ سارا دن بٹوہ ساتھ ساتھ اٹھائے پھرتے ہیں۔ اس کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ ہمیشہ اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ یہ کہیں کھونہ جائے اور آج کل کی لاقانونیت نے اسے مزید غیر محفوظ بنادیا۔ شاہد ایسے ہی مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے برطانیہ کے بارکلے بینک کی ذیلی ادارے بارکلے کارڈ نے کلائی پر پہننے والا پٹہ ایجاد کردیا ہے جو دیکھنے میں تو کوئی فیشن لگتا ہے لیکن اصل میں جدید قسم کا بٹوہ ہے۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اس میں آپ کو کرنسی نوٹ رکھنے کی ضرورت نہیں لیکن پھر بھی آپ اسے ادائیگی کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ شاپنگ سنٹر یا دوران سفر اسے صرف ادائیگی کیلئے مخصوص آلات چھونے پر ہی یہ مطلوبہ رقم ادا کردےگا۔ آپ اپنے اکاﺅنٹ سے اپنی مرضی کے مطابق رقم اس پٹے میں ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ یہ کام انٹرنیٹ کے ذریعے کیا جاسکتا ہے۔ دراصل اس کے اندر ایک سمارٹ چپ ہے جو ادائیگی کیلئے استعمال ہوئی ہے اور یوں آپ رقم ساتھ رکھے بغیر خریداری کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر لندن میں 10 ہزار پٹے پیش کئے جارہے ہیں اور اگلے سال سے ان کی بڑے پیمانے پر فراہمی شروع ہوجائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -