ملک نہ توڑو، برطانوی وزیراعظم روپڑے

ملک نہ توڑو، برطانوی وزیراعظم روپڑے
ملک نہ توڑو، برطانوی وزیراعظم روپڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلاسگو (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے سکاٹ لینڈ کی علیحدگی کیلئے جمعرات کے روز ریفرنڈم ہونے جارہا ہے جس کے باعث اہل برطانیہ رنجیدہ ہیں اور اس کا نمایاں ترین اظہار اس وقت سامنے آیا جب برطانوی وزیراعظم کے دورہ سکاٹ لینڈ کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور انہوں نے بھرائی ہوائی آواز میں اہل سکاٹ لینڈ سے کہا کہ وہ اس خاندان (برطانیہ اور سکاٹ لینڈ) کو نہ توڑیں۔ ریفرنڈم سے پہلے برطانوی وزیراعظم دسویں بار سکاٹ لینڈ پہنچے ہیں اور یہ اس تاریخی موقعے سے پہلے ان کا آخری دورہ تھا۔ انہوں نے بار بار اہل سکاٹ لینڈ کو 300 سال پرانے تعلق واسطے دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس رشتے کو جاری رکھیں۔ ابرڈین شہر میں ان کا خطاب بار بار محبت، خاندان اور تحفظ کے الفاظ سے گونجتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ انہیں پسند نہیں کرتے تو وہ ہمیشہ وزیراعظم نہیں رہیں گے اور نہ ہی ان کی حکومت ہمیشہ رہے گی لیکن اگر سکاٹ لینڈ برطانیہ سے علیحدہ ہوگیا تو یہ فیصلہ عارضی نہیں مستقل ہوگا اور یہ رشتہ ہمیشہ کیلئے ٹوٹ جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک میں علیحدگی کی صورت میں ان کی سرحدیں انٹرنیشنل بارڈر بن جائیں گی، کرنسی علیحدہ ہوجائیگی اور افواج بھی اپنی اپنی ہوں گی۔