دھرنے میں کارکن پر پولیس تشددکا واقعہ؛نواز شریف اور طاہر عالم کو کٹہرے میں لائیں گے: عمران خان

دھرنے میں کارکن پر پولیس تشددکا واقعہ؛نواز شریف اور طاہر عالم کو کٹہرے میں ...
دھرنے میں کارکن پر پولیس تشددکا واقعہ؛نواز شریف اور طاہر عالم کو کٹہرے میں لائیں گے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اس ظلم کے نظام کے خلاف باہر نکلیں ہیں اور اب واپس نہیں جائیں ، تمام چوروں کا احتساب ہو گا اور نواز شریف اور ان کے گلوبٹوں کو جیل میں ڈالیں گے، پولیس کا مقابلہ کریں گے اور طاہر عالم کو کٹہرے میں لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ میں موجود تحریک انصاف کے کارکن پر مبینہ پولیس تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر شرکاءسے مختصر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کسی صورت نواز شریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ اس موقع پر زخمی کارکن کا کہنا تھا کہ پولیس چاہے اس کو گولی بھی مار دے تو ان کا جذبہ کم نہیں ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -