نیم گرم لیموں پانی کے انسانی صحت پر معجزاتی اثرات

نیم گرم لیموں پانی کے انسانی صحت پر معجزاتی اثرات
نیم گرم لیموں پانی کے انسانی صحت پر معجزاتی اثرات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) صبح سویرے نہار منہ گرم پانی میں لیموں ملا کر پئیں اور اس کے اثرات سے ثمرباب ہوں۔ یہ معدے اور آنتوں کے لئے اکسیر ہے، نظام انہضام بہتر ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن معتدل رہتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ سلوش یعنی محلول جگر کی بیماری کے لئے بہت ہی مفید ہوتا ہے۔ا س میں ترنجی یعنی لیموں کا تیزاب پایا جاتا ہے جسے ہم سٹرک ایسڈ کہتے ہیں جو جسم میں تیزابیت کو کم کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ سٹرک ایسڈ طاقت کے اعتبار سے کمزور ہوتا ہے اور یہ اپنا کام مکمل کرکے انسانی پسینے کی صورت میں جسم سے خارج ہوجاتا ہے۔ وہ لوگ جو ہیوی ڈائٹ لیتے ہیں جیسے گوشت، پنیر وغیرہ ان کے ہاضمے کے لئے لیموں پانی یا چونا پانی بہت ہی کارگر ہوتا ہے۔ گرم پانی میں لیموں ملائیں اور پی جائیں اس سے آپ کی قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ اس مدفاعت کی طاقت کو بڑھانے کے لئے وٹامن سی کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ سٹرک ایسڈ کا بنیادی جزو ہے لیمن میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو کہ دماغ اور اعضاب کے لئے مفید ہے۔ یہ محلول جلد کی شفافیت کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔ رف اور کھردری جلد کو مفید ملائم بنانے کے لئے اس محلول کا استعمال بہترین ہے۔ آج کل موٹاپا ایک مصیبت ہے اور ہر کوئی اس سے نجات چاہتا ہے لہٰذا مہنگی دوائیوں پر خرچ کرنے کی بجائے صرف صبح کا آغاز لیمن پانی سے کریں۔ طبی نکتہ نظر سے الکائین خوراک کو برقرار رکھیں اور اسے برقرار رکھنے کیلئے لیموں پانی بہت ضروری ہے۔ ایک اہم اطلاع یہ ہے کہ لیمن پانی کا بہتات بھی نقصان ہے۔ ایک لیموں دو کلو وزن کم کردے گالیکن دو لیموں اور ایسے نقصان کردین گے جو کہ ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔ یہ بھی دھیان رکھیں کہ لیموں کا زیادہ استعمال معدے پر تہہ کو اکھاڑ دیتی ہے جس سے السر ہوسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -