ممکن ہے اگلے سال میرا آخری ورلڈ کپ ہو: شاہد آفریدی، ورلڈکپ ٹرافی کراچی پہنچ گئی

ممکن ہے اگلے سال میرا آخری ورلڈ کپ ہو: شاہد آفریدی، ورلڈکپ ٹرافی کراچی پہنچ ...
ممکن ہے اگلے سال میرا آخری ورلڈ کپ ہو: شاہد آفریدی، ورلڈکپ ٹرافی کراچی پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ 2015کی ٹرافی لاہور سے ہوتی ہوئی آج کراچی پہنچ گئی ہے جہاں ٹرافی کی رونمائی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد کے علاوہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی سمیت کئی سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اگلے سال ہوانے والا ورلڈ کپ میرا آخری ورلڈ کپ ہو ، اس لئے بڑی یادیں سمیٹنا چاہتا ہوں، ہر ٹیم کا ٹارگٹ ہوتا ہے کہ وہ کپ جیت کر لے جائے، اسی طرح ہماری بھی بھرپور کوشش ہو گی کہ ٹرافی اس قوم کے نام کریں۔

مزید :

کھیل -