سعودی محکمہ لیبر کا ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے قابل تحسین اقدام

سعودی محکمہ لیبر کا ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے قابل تحسین اقدام
سعودی محکمہ لیبر کا ملک میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے قابل تحسین اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت لیبر نے ملازمین کے حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ایک خصوصی ویب پورٹل متعارف کروادیاہے جس پر ملازمین کو ان کے حقوق اور ان کے حصول کیلئے رہنمائی فراہم کی جائیگی۔ویب پورٹل کا ایڈریسwww.laboureducation.gor.saہے اور اس کے عربی ورشن پر جامع معلومات دستیاب ہیں جبکہ انگریزی ورشن تیار کیا جارہا ہے۔دیگر معلومات کے علاوہ خصوصاً ملازمین اور مالکان کے باہمی تعلق اور متعلقہ قوانین و ضوابط کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔اس پورٹل کا قیام مقدر شکایات موصول ہونے کے بعد عمل میں لایا گیا جن میں بتایاگیا کہ غیر ملکی ملازمین خصوصی طور پر خاتون سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے استعمال کا شکار ہو رہے ہیں ۔ملازمین کو ملازمت کے معاہرے،معاوضے کام کے دورانیے ،تربیت،تعلیم ،اصول و ضوابط اور ملازمت کے اختتام پر ملنے والے فوائد کی مولومات بھی دی گئی ہیں۔