مزہ بھی اور صحت بھی, شادی کا ایسا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ تمام کنوارے آج ہی شادی کرنے بھاگ پڑیں گے

مزہ بھی اور صحت بھی, شادی کا ایسا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ تمام کنوارے آج ...
مزہ بھی اور صحت بھی, شادی کا ایسا فائدہ تحقیق میں سامنے آگیا کہ تمام کنوارے آج ہی شادی کرنے بھاگ پڑیں گے

  

میونخ (نیوز ڈیسک) شادی کے حسین بندھن کی صورت میں انسان کو جو نعمتیں اور مسرتیں ملتی ہیں ان کا شمار ممکن نہیں لیکن جاپانی سائنسدانوں نے ایک حالیہ تحقیق میں شادی کا ایک ایسا فائدہ بھی دریافت کرلیا ہے کہ ہر کنوارے کا جی چاہے گا کہ ابھی شادی کر لے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی یوکوہاما یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے موٹاپے اور ذیابیطس سے متاثرہ مریضوں پر ایک تحقیق کی جس کے نتائج حال ہی میں یورپین ایسوسی ایشن فار سٹڈی آف ڈایا بیٹس میں پیش کئے گئے ہیں۔ اس تحقیق میں انتہائی اہم اور دلچسپ انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپے سے بچاﺅ کے لئے شادی ایک بہترین نسخہ ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق میں ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متاثرہ 270 افراد پر تحقیق کی جن کی اوسط عمر 65 سال تھی۔ ان میں سے 180 افراد شادی شدہ تھے جبکہ 90افراد غیر شادی شدہ تھے۔

شادی کے موقع پر دولہا دلہن کے خاندان والوں کیلئے ایسی قیمتی ترین چیز اٹھا کر سٹیج پر لے آیا کہ تمام مہمانوں کی آنکھیں حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں

تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ غیر شادی شدہ افراد میں موٹاپے کا مسئلہ شادی شدہ افراد کی نسبت دو گنا زیادہ تھا۔ شادی شدہ افراد میں چربی کی اوسط مقدار بھی 18.9 کلوگرام تھی جبکہ اس کے برعکس غیر شادی شدہ افراد میں اس کی اوسط مقدار 23.5 کلوگرام تھی۔ شادی شدہ افراد میں میٹابولک سنڈروم کی بیماری کی شرح بھی 58 فیصد کم تھی۔ یہ بیماری ذیا بیطس، موٹاپے اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں کا مجموعہ ہے۔

تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر یوشی نوبو کونڈو کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ معاشرے میں کسی بھی فرد کے لئے سماجی مدد کا اہم ترین ذریعہ شریک حیات ہی ہے، جس کی موجودگی میں اسے صحت بخش غذا اور ذہنی و جسمانی راحت ملتی ہے۔ شادی شدہ افراد میں بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس جانے اور ادویات کے باقاعدہ استعمال کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔ یہ سب عوامل غیر شادی شدہ افراد میں کم پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ناصرف موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں بلکہ ان میں دیگر بیماریوں کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -