صرف ان دو چیزوں سے گھر بیٹھے ویاگرا بنائیں، اتنا آسان طریقہ کہ آپ بھی فوری طوپر آزمائیں گے

صرف ان دو چیزوں سے گھر بیٹھے ویاگرا بنائیں، اتنا آسان طریقہ کہ آپ بھی فوری ...
صرف ان دو چیزوں سے گھر بیٹھے ویاگرا بنائیں، اتنا آسان طریقہ کہ آپ بھی فوری طوپر آزمائیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) مردانہ قوت اور ازدواجی مسرت کے لئے بازار میں دستیاب طرح طرح کی ادویات کا سہارا لینے والوں کو اکثر خوشی کی بجائے غم کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے کیونکہ ان ادویات کے فوائد سے زیادہ سائیڈ ایفیکٹ ہوتے ہیں۔ تو کیوں نہ آپ گھر پر ہی ایک ایسا سادہ اور آسان نسخہ تیار کریں کہ جو طاقت میںو یاگرا سے بڑھ کر ہو، جبکہ صحت کے لئے مفید اور ذائقے میں بھی لاجواب ہو۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس لاجواب نسخے کی بنیاد سائنسی جریدے یورالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق پر ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ قدرت نے تربوز میں سٹرولائن نامی امینوایسڈ کا خزانہ چھپارکھا ہے، جو رگوں کو پھیلانے اور دوران خون بڑھانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس طاقتور مرکب کو لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر آپ وہ جوس تیار کرسکتے ہیں کہ جس سے بہتر اور طاقتور شے آپ کو کہیں اور دستیاب نہیں ہوسکتی۔

پیشاب روک کر رکھنے کے مردانہ طاقت پر حیرت انگیز اثرات،امریکی ماہر نے ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

یہ لذیذ اور طاقتورجوس تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ سب سے پہلے تربوز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے بلینڈر میں ڈالیے۔ یہ مت بھولیے کے تربوز کے چھلکے میں سٹرولائن کی مقدار گودے کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہوتی ہے لہٰذا جوس بنانے کے لئے اسے بھی استعمال کر لیں تو بہت ہی بہتر ہے۔ تقریباً ایک لٹر جوس حاصل کیجئے اور اسے چولہے پر رکھ دیجئے۔ جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ دیجئے۔ ابلتے جوس کی مقدار تقریباً نصف رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار لیجئے اور ٹھنڈا کرکے کسی صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرلیں۔

بس یہی وہ جادوئی مشروب ہے کہ جو آپ کی زندگی بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،ا ور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ مہنگی اور مضر صحت ادویات کے برعکس انتہائی سستا اور سو فیصد قدرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -