چین سے آئی خاتون سیاح اچانک لاپتہ ہوگئی، پولیس کی دوڑیں, دو دن بعد ایک ایسی جگہ سے ملی کہ سب سر پکڑ کر بیٹھ گئے

چین سے آئی خاتون سیاح اچانک لاپتہ ہوگئی، پولیس کی دوڑیں, دو دن بعد ایک ایسی ...
چین سے آئی خاتون سیاح اچانک لاپتہ ہوگئی، پولیس کی دوڑیں, دو دن بعد ایک ایسی جگہ سے ملی کہ سب سر پکڑ کر بیٹھ گئے

  

بنکاک(نیوزڈیسک) حال ہی میں تھائی لینڈ میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک چینی سیاح خاتون ”سری راچا ٹائیگر زو“ میں لاپتہ ہوگئی اور سب یہی سمجھتے رہے کہ شائد اسے کوئی چیتا کھاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق36سالہ گاﺅ لیپنگ اپنے گروپ کے ساتھ تھائی لینڈ گھومنے آئی۔39لوگوں پر مشتمل یہ گروپ ٹائیگر پارک گھوم رہا تھا جب گاﺅاچانک غائب ہوگئی۔گاﺅ کی کچھ عرصہ قبل طلاق ہوئی تھی اور اس کے گروپ کے گائیڈ کا کہنا ہے پورے ٹور کے دوران اس نے کسی سے بھی بات نہیں کی اور اکیلی گھوم پھرتی رہی۔وہ اتوار کی شام کو اچانک غائب ہوگئی اور اس کی تلاش کے لئے200پولیس والے معمور کئے گئے۔انہوں نے چڑیا گھر میں لگے122سیکیورٹی کیمروں کی مدد لی لیکن کوئی فائدہ نہ ہو۔اہلکاروں کو خدشہ تھا کہ کہیں وہ چڑیا گھر میں موجود400بنگالی چیتوں یا1000مگرمچھوں کا نوالہ نہ بن گئی ہو۔پیر کا سارادن اس کی تلاش میں گزر گیا لیکن تمام کوششیں بے سود رہیں،منگل کی صبح اس چڑیا گھر سے چار کلومیٹر دور واقع ایک گاﺅں کے لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک خاتون کو دریا کے کنارے اپنے کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا ہے۔گاﺅ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے دوروز سے کچھ نہیں کھایا اور وہ اپنی زندگی سے تنگ ہونے کی وجہ سے چین واپس نہیں جانا چاہتی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کی تلاش میں بہت کوشش کی اور اس کے ملنے پر سب نے سکون کا سانس کیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -