کیاآپ اس انگوٹھی کی قیمت بتاسکتے ہیں؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

کیاآپ اس انگوٹھی کی قیمت بتاسکتے ہیں؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
کیاآپ اس انگوٹھی کی قیمت بتاسکتے ہیں؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوزڈیسک) شادی یامنگنی کی انگوٹھی لاکھوں کی بنائی جاتی ہیں اور لوگ اس کے لئے پیسے اکٹھے کرتے ہیں لیکن اس شخص نے تو کمال ہی کردیا،اس نے ایک شیشے کی عام سی بوتل لے کر اسے اس طریقے سے تراش کر انگوٹھی میں لگایا کہ ایسے لگ رہا تھا کہ یہ کوئی انتہائی بیش قیمتی ہیرہ ہے۔اس آدمی نے ایک بیئر کی بوتل لے کر اس کے پیندے کو توڑ کر اس کے شیشے کو تراشااور پھر اسے انگوٹھی میں لگادیا۔

آپ کا پرانا فون آپ کی سوچ سے بھی زیادہ قیمتی ہے، سائنسدانوں نے پرانے فونز کا ایسا استعمال ’ایجاد‘ کرلیا کہ آپ کبھی بھی اسے بیچیں گے نہیں بلکہ۔۔۔
یہ تصاویر چینی سوشلک میڈیاWeiboپر اس قدر مقبول ہوئیں اور لوگوں نے اسے اس قدر پسندکیا کہ صرف ایک دن میں اسے ایک لاکھ لائیکس ملے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں کی انگوٹھی لینے کی بجائے اس طرح انگوٹھی بنانا ایک اچھی ترکیب ہے جس سے لاکھوں روپے بچائے جاسکتے ہیں۔اس انگوٹھی کی قیمت صرف 2روپے ہے یعنی استعمال شدہ بوتل آپ کو صرف دو روپے میں مل جاتی ہے اور آپ اس سے یہ انگوٹھی تیار کرسکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -