لاہور چیمبر میں تھرؤ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا:راجہ حسن اختر

لاہور چیمبر میں تھرؤ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا:راجہ حسن اختر

  

لاہور(پ ر )لاہور چیمبر کے لاہور بزنس مین فرنٹ گروپ کے صدر راجہ حسن اختر نے کہاکہ لاہور چیمبر کے الیکشن 2016-17کیلئے 25 بڑی مارکیٹو ں کے تاجروں نے لاہوربزنسمین فرنٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں تھرؤ پارٹی آڈٹ کروایا جائے گا۔ بزنس مین فرنٹ گروپ پاکستان کے تاجروں اور صنعت کاروں کی خدمت کرتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اقرباپروری کے بجائے میرٹ پر تاجروں اور صنعتکاروں کو ان کے حقوق دلائینگے۔ چیمبر آف کامرس کے دروازے تمام ممبران کیلئے ہمہ وقت کھلے رہیں گے تاکہ ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں۔ لاہور چیمبر میں برسر اقتدار گروپ صرف من پسند افراد کو نواز رہا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل سے کسی کو دلچسپی نہیں، ٹیکسوں کی بھر مار نے کاروباری طبقے کا سانس لینا ناممکن بنا دیا ہے لیکن چیمبر کی قیادت اس کے خلاف آواز اٹھانے کے بجائے حکومت کی بی ٹیم کا کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری برادری کے استحصال میں حکومت کا ساتھ دے رہی ہے جو سرا سر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کے ووٹ اور سپورٹ سے لاہور چیمبر الیکشن میں کلین سویپ کرینگے اور اپنے مفادات کے بجائے بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگا۔

مزید :

کامرس -