ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی بڑھائی :میاں رحمان عزیز

ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی بڑھائی :میاں رحمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چےئرمین میاں رحمان عزیز نے ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر کی کاروباری برادری کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایس ایم منیر نے کرپشن کا خاتمہ کرکے ٹی ڈیپ کی کار کر د گی کوعوامی خدمات والی کارکر دگی میں تبدیل کر دیا ہے جس کی مثال پہلی کبھی نہیں ملتی۔ایسی بہتر تبد یلی کی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی تعریف کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ایس ایم منیر ایک ممتاز کاروباری شخصیت ہے جس کی شا ندار خدمات رہی ہیں،وہ بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں اور انہوں نے فوائد بھی حاصل نہیں کئے جبکہ انہوں نے ملک کی درآمد بڑھانے میں نما یا ں کرادار ادا کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ ایس اہم منیر ممتاز اور اعلی درجہ کے بزنس مین رہے ہیں اور انہوں نے ٹی ڈیپ میں کرپشن کا مکمل خا تمہ کر دیا ہے۔ رحمان عزیز نے کہا کہ ایس منیر نے ہر قسم کی ٹریڈ ایسو سی ایشنز کو بلا امتیاز پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کی و جہ سے مسا ئل کے حل کیلئے تفصیلی میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن قر یب ہیں ،اس لئے کچھ مفا د پر ست عنا صر نے معزز لو گو ں کے خلا ف امیج خراب کر نے کی مہم شروع کی ہے جو مجمو عی طورپر بظا ہر بزنس کمیو نٹی کی نما ئند گی نہیں کر تے۔ایف پی سی سی آئی ریجنل چےئرمین نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی، ایس ایم منیر جیسی شخصیات پر فخرکر تی ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ ملکی معیشت کی رفتار بڑھانے اور مسائل کے حل کیلئے قومی تاجر رہنما ایک تفصیلی بزنس پلان بنائے گئے جو جلد از جلد وزیر خزانہ کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں گوادر اورسی پیک کی ترقی اور اس میں پاکستان کے نجی شعبہ کی بھر پور شرکت کیلئے سہولت مراکز قائم کئے جائے گئے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے مسائل پوری طرح سے حل نہیں ہوئے ہین جس میں سرمایہ کاروں کے تحفظات ہیں جنہیں فوری دور کیا جائے۔یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم اور دیگر ممبران معیشت کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان پر کام کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -