رواں سال کراچی سے 16 لاکھ کھالیں جمع ہونگی، گلزار فیروز
کراچی( آن لائن )ٹینریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین گلزار فیزوز کا کہنا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کا ڈیٹا حکومت کے پاس ہے اور نہ ایسوسی ایشن کے پاس، اندازہ ہے کہ رواں سال کراچی سے 16 لاکھ کھالیں جمع ہوں گی۔گلزار فیروز کا کہنا ہے کہ کھالوں کی خریداری کے لئے ایسوسی ایشن کوئی ٹینڈر جاری کرتی ہے اور نہ ہی نرخ۔ کھالوں کی خریداری مارکیٹ ریٹ پر نقد یا ادھار ہوتی ہے۔ کھالیں جمع کئے جانے کے اعدادوشمار نہ تو حکومت کے پاس ہوتے ہیں اور نہ ہی ٹینریز ایسوسی ایشن کے پاس ہوتے ہیں۔
کھالوں کی قیمت پر بات کرتے ہوئے انہوں نیکہا کہ اس وقت گائے کی کھال کی قیمت 1500 سے 1800 روپے ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین سو روپے کم ہے۔ بکرے کی کھال کی قیمت 15 فیصد کم ہوکر 225 سے 250 روپے تک ہے۔۔#/s#