عوام نے دھرنا سیاست کو دفن کر دیا ہے،نرگس متین
لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ عوام نے دھرناسیاست کو دفن کردیاہے۔عمران ،قادری اورشیخ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔عوام کو اس اذیت میں مبتلا کرنے کے ذمہ دارنا بالغ اور مفاد پرست سیاستدان ہیں۔ مسلم لیگ(ن) تین سالوں میں عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے یہ عوامی مسائل حل کرنے کا نتیجہ ہے کہ انتشار اور افرتفری کی سیاست ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کے جھوٹے دعوے اور جعلی نعرے عوامی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔لاہور کی ریلی میں پانچ ہزار سے زائد لوگ نہیں تھے لاہور شہر کا ایک بھی شخص اس ریلی کا حصہ نہیں تھا پورے پنجاب سے لوگوں کو اکٹھا کرکے یہ میوزیکل شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ان جلسوں اور ریلیوں میں صرف منچلے نوجوان انجوائے کرنے کیلئے آتے ہیں۔