ایل ڈی اے افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور (سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹر)آمنہ منیر نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ون میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یاسر اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر سید محمد کاظم رضا کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں تعینات کر دیا ہے جبکہ یہاں سے محمد تجمل کبیر کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔