سٹریٹجک پالیسی یونٹ نے رہائشی سکیموں میں پلاٹوں کا آڈٹ شروع کر دیا

سٹریٹجک پالیسی یونٹ نے رہائشی سکیموں میں پلاٹوں کا آڈٹ شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے سٹریٹجک پالیسی یونٹ نے مختلف رہائشی سکیموں میں واقع پلاٹوں کا آڈٹ شروع کر دیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں محمد علی جوہر ٹاؤن کے آڈٹ کے دوران پانچ بلاکوں میں واقع مختلف سائز کے 80ایسے پلاٹ سامنے آئے ہیں جن کی ملکیت ‘واجبات کی ادائیگی اور قبضہ کارروائی وغیرہ کا کوئی ریکارڈ ایل ڈی اے کے کسی ڈائریکٹوریٹ میں دستیاب نہیں ۔ یہ پلاٹ جوہر ٹاؤن کے جی ون ‘جی ٹو ‘جی تھری ‘جے ون اور ایچ بلاکوں میں واقع ہیں ۔ ایل ڈی اے نے ان کی فہرست اخبارات میں مشتہر کرنے کے علاوہ اپنی ویب سائٹ www.lda.gop.pkپر مہیا کر دی ہے اور ان پلاٹوں کے مالک ہونے کے دعویداروں کو ہدایت کی ہے کہ اگر ان کے پاس ان میں سے کسی پلاٹ کی ملکیتی دستاویزات موجود ہیں۔