اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے اہم ہے،شیخ ابراہیم

اقتصادی راہداری منصوبہ پورے خطے کیلئے اہم ہے،شیخ ابراہیم

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر شیخ محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے لئے بہت اہم ہے ، سی پیک منصوبے پر کسی صورت سیاست نہیں کرنی چاہیے ، منصوبے کی کامیابی کیلئے مختلف متعلقہ اداروں کا کردار بہت اہم ہے ، ان خیالات کا اظہارا انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے لہذا اسکی کامیابی کیلئے تمام افراد کو مل کر کام کرنا ہو گا ، شیخ محمد ابراہیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں اور ملک بھر میں سڑکوں کے جال بچھانے کی وجہ سے سی پیک منصوبہ کامیابی کی طرف گامزن ہے ،جبکہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور ایل این جی کی کامیاب درآمد سے گیس کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -