حکمرانوں نے عوام کو غربت کی دلدل میں پھنسا دیا،میاں ایوب

حکمرانوں نے عوام کو غربت کی دلدل میں پھنسا دیا،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری کی دلدل میں پھنسادیا ہے اس وقت ملک میں تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ ، با صلاحیت نوجوان روز گار نہ ملنے کیو جہ سے مایوسی کا شکار ہور ہے ہیں۔

اور اس مایوسی کے عالم میں وہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو امید کی آخری کرن سمجھ کر دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کو مایوس کردیا ہے اور اپنی پالسیوں سے ان کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ہی عوام اس سے تنگ آ چکے ہیں اور پیپلز پارٹی سے امید لگائے بیٹھے ہیں اگر اب بھی حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر اس کی آئندہ الیکشن میں شکست یقینی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -