عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ زندگیوں کا اولین مقصد ہے،قاری زوار بہادر
لاہور( نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری زوار بہادر بہادرنے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ہمارے اباؤ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا ہزاروں عاشقان رسول نے53ء اور 73ء میں اپنی جا نو ں کا نذرانہ پیش کرکے قادیانیت پر کاری ضرب لگائی ہے ۔ ہمارے اسلا ف میں اعلی حضرت شاہ احمدرضا خان بریلوی سے لے کر علامہ امام شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابرین اہلسنت تک قادیانیت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کوتبدیل کرکے قادیانیوں کو مسلم قرار دلوانے کی ناپاک سازش ہو رہی ہے ، انہوں نے خبردار کیا اگر اہلسنت متحد نہ ہوئے تو آنے والا وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے دشمنوں کو للکارنا دہشت گردی نہیں ، قتل و غارت پر یقین نہیں رکھتے مگر عقیدہ ختم نبوت کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے مرزا غلام قادیانی کی سب سے پہلے گرفت امام احمد رضا خان بریلوی نے کی انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء اور رسولوں میں رحمتہ اللعلمینﷺ صرف اور صرف ہمارے آقاومولاہیں اس لئے کسی جھوٹے اور کذاب کو حضور ﷺکی ختم نبو ت پر نقب لگانے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد انوار مدینہ چونگی امر سدھو میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت حافظ نصیر احمد نورانی نے کی کانفرنس سے جمال الدین بغدادی، مفتی تصدق حسین ،مولانا نذر احمد سعیدی،مولانا محمد سلیم ، مولانا لیاقت رضوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگرمقررین نے کہا ہے کہ قادیانی رسول اللہﷺ کی ختم نبوت کے غدار، اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں وہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کی سرگرمیوں کو فوراً روکا جائے۔