کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں،پاکستان کی شہہ رگ ہے،عظمیٰ یوسف

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں،پاکستان کی شہہ رگ ہے،عظمیٰ یوسف
کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں،پاکستان کی شہہ رگ ہے،عظمیٰ یوسف

  

لاہور (پ ر) مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ لاہورکی نائب صدر عظمیٰ یوسف نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ، عظمیٰ یوسف نے کہا کہ مشکل وقت میں مشکل فیصلے کئے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،ان مشکل فیصلوں کی بدولت ہیں ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ،وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کی وجہ سے ملکی سالمیت کے مخالفین اور اپوزیشن کی راتوں کی نیند ختم ہوچکی ، وہ جانتے ہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی ان کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی دھرنوں، ریلیوں یا انتشار اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ کارکردگی اور عوام کی خدمت سے ملتی ہے اب پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سیاست چھوڑ کر کوئی اور کاروبار شروع کر لیں۔ عظمی یوسف نے کہا کہمسلم لیگ ن کی حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور پاکستان کو معاشی لحاظ سے ایشیا کا ٹائیگر بنانے کے لئے پر عزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -