ریو نیوعدا لتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے اہلکا روں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

ریو نیوعدا لتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے اہلکا روں کیخلاف کاروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بورڈ آ ف ریونیو اور جوڈیشل ممبران کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے فیصلوں اور احکامات پر عدم عمل درآمد اور سستی کا مظاہر ہ کرنے والے ماتحتوں اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ریونیو کی جوڈیشل عدالتوں اور ریونیو کورٹس میں ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد8141 ہے جن میں سے سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کے پاس زیر سماعت ٹوٹل 478کیس ہیں اسی طرح ممبر جوڈیشل 1کے پاس زیر سماعت ٹوٹل کیس 1274،ممبر جوڈیشل 2کے پاس697 کیس ،تھی، ممبر جوڈیشل کے پاس674کیس ،ممبر جوڈیشل 4کے پاس 481، ممبر جوڈیشل 5 کے پاس 209 کیس ، چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے پاس 912، ممبر جوڈیشل6 کی عدالت میں464 کیسز زیر سماعت ہیں مزید ممبر جوڈیشل7 کے پاس 630 کیس ،ممبر جوڈیشل 8کے پاس زیر سماعت 345 کیس، اسی طرح ممبر کالونیزکے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد1637 ہے جبکہ ممبرکنسالیڈیشن کے پاس 657 کیسوں کی ہنگامی بنیادوں پر سماعت ہو رہی ہے جن کی سماعت کے دوران بعض دفعہ مدعی اور الزام علیہ کی غیر حاضری اور اکثر کیسز میں فیصلوں کے بعد بھی ان فیصلوں پر عمل درآمد کروانے کے لئے ماتحت عملہ مسلسل پہلو تہی سے کام لے رہا تھا ۔ بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہاہے کہ ریونیو عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی سماعت میں مدعی اور الزام علیہ کی جانب سے بورڈ آف ریونیو آف میں متعدد شکایات وصول ہوئی تھیں جن میں ریونیو کے ماتحت عملہ کی بدنیتی ،سستی ،کاہلی اور لاپرواہی ظاہر ہوتی تھی جس سے سائلین کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا تھا، مذکورہ صورتحال میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو جواد رفیق ملک کی جانب ان تمام اہلکاروں کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سائلین کی ذہنی کوفت کی وجہ اور ریونیو کی جوڈیشل عدالتوں کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کروانے میں لاپرواہی کے مرتکب پائے گئے ہوں۔