پیپلز پارٹی پانامہ ایشو پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،فیصل میر

پیپلز پارٹی پانامہ ایشو پر سمجھوتہ نہیں کرے گی،فیصل میر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کے ایشو پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اورملکی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے کٹہرے میں آنا ہو گا اور پانامہ لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم اور ان کی فیملی کو عوام کوجواب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی پاکستان کی تعلیمی نظام پر رپورٹ حکومت کے منہ پرطمانچہ ہے ۔

جس کے مطابق ایک کروڑ چار لاکھ بچے سیکنڈری سکول سے آگے نہیں جاتے ہیں جبکہ پاکستان کونسل آف ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 82 فیصد پانی غیر محفوظ نکلاجس کے پینے سے عوام مختلف بیماریوں کا شکارہو رہی ہے جبکہ (ن) لیگ کی حکومت ترجیحات میں نام نہاد میگا پروجیکٹس ہیں ،صحت ، تعلیم اورپینے کا صاف پانی ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -