عمران خان بتائیں کے پی کے میں کتنے منصوبے وقت پر مکمل ہوئے،آزاد تبسم

عمران خان بتائیں کے پی کے میں کتنے منصوبے وقت پر مکمل ہوئے،آزاد تبسم

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کے دور میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت سے قبل پورے ہورہے ہیں،عمران خان بتائیں کہ خیبرپختون خواہ میں کتنے منصوبے مقررہ وقت سے قبل مکمل ہوئے ہیں ۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پنجاب میں کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے ۔ ساہی وال کول پاور پراجیکٹ اپنی مثال آپ ہے اس پراجیکٹ سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی ممکن ہوگی۔یہ منصوبہ پاکستان کے غریب عوام کا منصوبہ ہے، بلاشبہ یہ چین کی کمپنیوں اورپنجاب حکومت کے مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے کہ اس منصوبے کو انتہائی برق رفتاری سے مکمل کیا جارہا ہے ۔منصوبے پر دن رات کام کیا جارہا ہے اورمحنت کا ثمر اگلے برس کے وسط میں ملے گا۔ ساہیوال کول پاورپراجیکٹ پر ایک سال میں 60 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور 1320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا یہ کارخانہ اگلے سال کے وسط میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -