متعصب بھارت کو مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے،ناصر اقبال

متعصب بھارت کو مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے،ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدورمحمدفاروق چوہان، ندیم اشرف،سلمان پرویز،آصف چٹھہ ، تنویر خان ،میاں زاہدلطیف،مرکزی نائب صدرمحمداکرم رضوی ، صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدر کراچی یونس میمن، صدرپنجاب محمد یونس ملک ، ،صدر فیصل آبادندیم مصطفی ،صدر ٹیکسلا سردار منیراختر،،صدر قصور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ متعصب بھارت کو مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے۔حکمران گفتارتک محدود ہیں جبکہ کشمیر کی آزادی کیلئے ان کے بھرپورکردارکی ضرورت ہے۔حکمرانوں کی بیان بازی کافی نہیں ،جان کی بازی سے بازی پلٹ جائے گی۔بھارت کی بربادی کیلئے ایک مودی کافی ہے ،بھارت کے اندربڑھتے ہوئے تشدد، مسلمانوں کی مذہبی آزادی پرقدغن ،بدانتظامی اوربے چینی نے سنگھ برادری کوبھی سرجوڑنے پرمجبورکردیا ۔بھارت کاکشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنا عالمی ضمیر کے منہ پرطمانچہ ہے ۔بھارت کے پاس جموں وکشمیر سے اپنابوریابستر گول کرنے کے سواکوئی چارہ نہیں ۔کشمیریوں کاچارٹرآف ڈیمانڈ سوفیصددرست ہے ،مہذب دنیا ان کی مددکیلئے آگے آئے ۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ جوملک کشمیر ایشوپرمجرمانہ طورپرخاموش ہیں انہیں بھارت کاحامی ماناجائے گااورتاریخ انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گی ۔