عوام دشمن جمہوریت نے اداروں کو دیوالیہ کر دیا،نبیلہ حاکم خان
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب ا سمبلی نبیلہ حاکم خان نے کہا ہے کہ حکمران مال بناؤ کی پالیسی پر د ن رات مصروف عمل ہیں۔عوام دشمن جمہوریت نے قومی اداروں کو دیوالیہ کردیا ہے ۔تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ہسپتالوں کے فنڈز اورنج لائن ٹرین پر لگا دیے ہیں ۔72ارب کے مزید اٖضافی فنڈز اسمبلی کی منظوری کے بغیر ایل ڈی اے کو جاری کردیے گئے ہیں ۔پنجاب میں بادشاہ کی حکومت چل رہی ہے جس ہر طرح کے اختیارات حاصل ہیں اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ایڈیٹر جنرل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اکثریت محکمہ جات کروڑوں روپے کے فنڈز کی خورد برد میں شامل ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کو اضافی فنڈز دیے جاتے ہیں۔
کرپٹ بیورو کریٹ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔انہوں نے مزید کہا پنجاب میں ہسپتالوں کی صورتحال پر ترس آتا ہے ایک بیڈ پر تین تین مریض ڈالے جا رہے ہیں ۔