تحریک انصافنے کرپشن کے خلافشعور بیدار کیا،ڈاکٹر مرا د راس

تحریک انصافنے کرپشن کے خلافشعور بیدار کیا،ڈاکٹر مرا د راس

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عوام میں حکمرانوں کی کرپشن سے متعلق شعور اُجاگر کرنے میں تحریک انصاف نے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے ملک کے بچے بچے کی زبان پر حکمرانوں کی کرپشن کے قصے ہیں اور گو نواز گو کے نعرے لگا رہے رہیں۔ اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا رائیونڈ پر پڑاؤ حتمی ہے پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے جمہوری ملکوں میں احتجاج معمول کا عمل ہے سوائے اُن کے جہاں بادشاہت قائم ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کی بوکھلاہٹ سے شاہی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ملک کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں تحریک انصاف ملک میں کرپشن سے پاک جمہوریت لانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے، عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں عوام ان سے جواب مانگ رہے ہیں ،ہماری تحریک تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -