رشوت کے کیس میں سوشل سیکیورٹی افسر کی درخواست ضمانت خارج

رشوت کے کیس میں سوشل سیکیورٹی افسر کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن مرید حسین نے 20ہزار روپے رشوت لینے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم سوشل سیکورٹی افسرنویدکی جانب سے دائرضمانت کی درخواست خارج کردی جبکہ دوسرے ملزم افسر محمد اکرم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سوشل سیکورٹی آفیسر نوید اور محمد اکرم کی طرف سے ضمانت کی درخواستوں پرسماعت شروع ہوئی توعدالت میں پراسکیوٹرنے موقف اختیار کیا کہ دونوں افسروں کے خلاف سرور نامی شخص کی رپورٹ پر کارروائی کرکے مقدمہ درج کیاگیا،مذکورہ ملزمان کے بارے میں شکایت ملی تھی کہ یہ دکاندار کو ہرماہ ڈرادھمکا کر10ہزارروپے ماہانہ وصول کرتے تھے ،مدعی کی اطلاع پر مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مارا تو نویداکو 20ہزارروپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا جبکہ اس سازش میں محمد اکرم بھی ملوث پایا گیا ہے۔

، عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم نویدکی جانب سے دائردرخواست ضمانت خارج کردی جبکہ ملزم محمد اکرم کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -