16سالہ لڑکی کا قتل،ماموں اور کزن کی جیل سے طلبی

16سالہ لڑکی کا قتل،ماموں اور کزن کی جیل سے طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ کی عدالت میں 16سالہ لڑکی کو گلے میں پھندا ڈال کرقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی ۔فاضل جج نے آئندہ سماعت پر قتل میں ملوث ملزمان مقتولہ کے ماموں میاں خان اور کزن ماجدعلی کو 21ستمبر کو جیل سے طلب کرلیا ہے ۔تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے گزشتہ روزملزمان میاں خان اور ماجد علی کا چالان سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیاہے۔ عدالت نے دونوں ملزموں کی طلبی کے احکامات جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔ملزم میاں خان مقتولہ رابعہ کا ماموں اور ماجد علی پھوپھی کا بیٹا ہے، ماجدعلی رابعہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن رابعہ اسے پسند نہیں کرتی تھی،اس پر ماجدعلی ،ماموں میاں خان کے ہمراہ رابعہ کے گھر گیا جہاں اس نے رابعہ کو تنہا دیکھ کر گلے میں دوپٹہ کا پھندا ڈال کر قتل کردیا،بعدازاں محلے داروں نے دیکھ کر مقتولہ کی بہن افشاں کو اطلاع دی جس نے بعد تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرکے جیل بھجوارکھا ہے ۔