4انکوائریاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں منتقل کرنے کا حکم

4انکوائریاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں منتقل کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے ضلع کچہری سے تبدیل ہونے والے 4 جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں میں چلنے والی انکوائریاں ضلع کچہری کے 3سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالتوں میں منتقل کر نے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ضلع کچہری سے 4جوڈیشل مجسٹریٹس ملک رحمت علی، عدنان مختار ،ملک آصف اور محمد اشرف کا تبادلہ ہونے پر مختلف انکوائریاں اور کیس زیر التوا تھے، سیشن جج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیس اور انکوائریاں ضلع کچہری کے 3سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انورہنجرا ،احمد شہزاد گوندل اور ضیاء خان کی عدالتوں میں منتقل کردی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -