ایم کیوایم پاکستان اورلندن ایک سکے کے دورخ ہیں،مولابخش چانڈیو

ایم کیوایم پاکستان اورلندن ایک سکے کے دورخ ہیں،مولابخش چانڈیو

  

کراچی(صباح نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، برہمداغ بگٹی کو بھارت سے مدد نہیں لینی چاہیئے ۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج ملے ہیں مگر مکمل دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، ایک بار پھر ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہی ہیں یہ الگ الگ نہیں ہیں ۔ناراض بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ناراضگی کا یہ مطلب نہیں کہ دشمن ملک سے مدد لی جائے،انہوں نے کہا کہ ناراض رہنماوں کو مزاکرات کی ٹیبل پر آنا چاہیئے۔

مزید :

علاقائی -