ٹبی سٹی ،موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر اوباش نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ٹبی سٹی کے علاقہ میں موٹر سائیکل کھڑ ی کر نے کے تنا زع پرچ ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہوگیا ۔ پولیس نے لاش پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹبی سٹی کے علاقے پانی والا تالاب میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پردو نو جوانو ں میں جھگڑا ہو ا ۔پولیس کے مطا بق احمد ایاز نامی شخص نے عارف نامی نوجوان کو موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شد ید زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔اہل علاقہ نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں عارف کچھ د یر زند گی کی کشمکش میں ر ہنے کے بعد جا ن کی با زی ہا ر گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ ما رٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیاہے ۔ پولیس نے ملزم احمد ایا ز کیخلا ف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا تھاکہ ملزم احمد ایا ز اوبا ش نوجوان ہے اور اکثر اوقات محلے میں فا ئر نگ کرتاتھا۔گزشتہ روز بھی معمولی با ت تھی جس پر احمد ایاز نے فا ئر نگ شروع کردی اور عارف نامی نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گیا ۔