سٹریٹ کرائم میں ملوث دوڈاکوگرفتار، نقدی، موبائل فونز اورمال مسروقہ برآمد

سٹریٹ کرائم میں ملوث دوڈاکوگرفتار، نقدی، موبائل فونز اورمال مسروقہ برآمد

  

لاہور(وقائع نگار)قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے دو افراد شہزاد اور انجم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزم اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر سول لائن ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے۔پولیس نے ملزمو ں کے قبضے سے موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ ملزموں کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -