پنجاب ہائی وے پٹرول نے6اشتہاری اور 32 ناجائز فروش گرفتار کر لئے

پنجاب ہائی وے پٹرول نے6اشتہاری اور 32 ناجائز فروش گرفتار کر لئے

  

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )پنجاب ہائی وے پٹرول نے6اشتہاریوں سمیت ناجائز اسلحہ اور منشیات کے32ملزمان گرفتار کر لئے۔ اور1913مسافروں کو مدد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے کارروائی کرتے ہوئے6اشتہاری ملزمان اللہ دتہ، تصور حسین، توقیر، رفیق پپو، ناصر اور اشرف کو گرفتار کیا۔

دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائز اسلحہ کے10ملزمان عمران، فاخرہ، مہران، محمد ارشد، انعام اللہ، ذیشان خان، محمد کاشف، غلام قمر، حامد فاروق، ممتاز اور خلیل احمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5پسٹل،115 گولیاں،2 را ئفل اور04 گن برآمدکیں جبکہ شراب کے14ملزمان محمد افضل، عدنان، اسحاق، عمر دراز، سجاد حسین، ارسلان، عقیل مسیح، محمد شاہد، حسن، محمد اصغر، کامران، ملازم شاہ، نجم الدین اور اظہر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 784لیٹر شراب ،محمد اصغر اور محمد آصف سے160ؒ ٖ ٖٖٖٖٖ گرام چرس ٰ برآمدکی۔اس کے علاوہ پنجاب ہائی وے پٹرول نے عدالتی مجرم اختر حسین کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا۔گمشدہ بچوں باقر امین، محمد یونس اور عثمان کو ان کے والدین کے حوالے کیا۔

مزید :

علاقائی -