سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 3افسر ٹریننگ کیلئے چین پہنچ گئے

سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 3افسر ٹریننگ کیلئے چین پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شعیب بھٹی ) پنجاب پولیس کے 3افسران چین اور پاکستان میں کرائم انویسٹی گیشن کے دو طرفہ باہمی تبادلے کے حوالے سے ہونے والی 20روزہ ٹریننگ کے لئے چین پہنچ گئے ، حکومت پنجاب نے تینوں پولیس افسران کو این او سی جاری کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی ماہرین متعدد اداروں اور پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں ان کی سکیورٹی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب پولیس کے افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں جس کے لئے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد ایک علیحدہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نام سے فورس کو تشکیل دیا ہے جس میں بھرتیوں کو عمل جاری ہے ۔ ایس پی یو میں متعدد اہلکاروں کی بھرتیاں بھی ہو چکی ہیں اہلکار چینی ماہرین کی سکیورٹی پر مامور ہیں ۔ پنجاب پولیس کے تین افسران جن میں ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی پنجاب احمد اسحاق جہانگیر ، ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹ llپنجاب سلمان چودھری اور ایس ایس پی سپیشل برانچ پنجاب فیصل علی راجہ کو چین میں 16ستمبرکو شروع ہونے والی کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ کے لئے دعوت دی گئی تھی ۔ واضح ر ہے چین میں ٹریننگ پروگرام 20روز تک جاری رہے گا۔تینوں پولیس افسران نے چین جانے کے لئے حکومت پنجاب سے این او سی مانگا تھا ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے تینوں افسران کو چین جانے کے لئے این او سی جاری کر دیا گیاہے ۔ چین میں دو طرفہ باہمی کرائم انویسٹی گیشن ٹریننگ پروگرام 16ستمبر سے 10اکتوبر 2016تک جاری رہے گا ۔ تینوں پولیس افسران نے پاکستان اور چین میں کرائم کی نوعیت اور اس کی روک تھام کے حوالے سے چینی پولیس افسران سے تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے لئے لائحہ عمل بھی تیار کریں گے ۔
تینوں پولیس افسران چین میں ہونے والے ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لئے گزشتہ روز 16ستمبر کو ہی چین پہنچ گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -