گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 6 کلاشنکوفوں کے لائسنس کی درخواست مسترد

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 6 کلاشنکوفوں کے لائسنس کی درخواست مسترد

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )محکمہ داخلہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو کلاشنکوف کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے انکار کر دیا ، 222اور پوائنٹ 223کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے محکمہ داخلہ کو 6کلاشنکو ف کے لئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کی درخواست دی ہے تاہم محکمہ داخلہ نے ممنوعہ اسلحہ کے لائسنس جاری کرنے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کلاشنکو ف لائسنس جاری کرنے پر حکومت نے پابندی عائد کررکھی ہے۔

جس کے بعدیونیورسٹی کو 222 اور پوائنٹ 223 کے اسلحہ کے لائسنس جاری کرنے پر غو ر کیا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -