وحدت کالونی، چور گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ لے کر فرارہو گئے

وحدت کالونی، چور گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ لے کر فرارہو گئے
 وحدت کالونی، چور گھر کے باہر کھڑا کیری ڈبہ لے کر فرارہو گئے

  

لاہور(وقائع نگار)رحمان پورہ وحدت کالونی کے علاقے میں نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑا شہری کا کیری ڈبہ لے کر فرار ہوگئے۔متاثرہ شخص رحمان پورہ کے رہائشی عمر شیخ کے مطابق انہوں نے اپنا کیری ڈبہ گھر کے باہر کھڑا کیا تھا جسے رات کے وقت نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے۔گاڑی چوری ہونے کا پتہ صبح کے وقت چلا جس پر متاثرہ شہری نے انداراج مقدمہ کیلئے تھانہ وحدت کالونی میں درخواست جمع کرا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے کیری ڈبے کا ٹریکر جین مندر کے قریب اتار کر پ پھینک دیا ، چوروں کی تلاش اور گاڑی برآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -