خواجہ اظہار الحسن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹر طلب

خواجہ اظہار الحسن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹر طلب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے گھر سے گرفتار کیے گئے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد ان کے خاندانی ڈاکٹر کو گھر پر طلب کرلیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار کی والدہ کا سر چکر ا رہا تھا اور نیم غنودگی میں جارہی تھیں جس پر ڈاکٹر کو طلب کیاگیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس نے سانحہ 12 مئی میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مارا اور بعد میں ایس ایس پی ملیر نے اپنی نفری کے ہمراہ خواجہ اظہار کے گھر پر چھاپہ مارا اور اپوزیشن لیڈر کو حراست میں لے لیا جبکہ اس موقع پر فاروق ستار بھی گرفتاری سے بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکام رہے

مزید :

صفحہ اول -