وزیر اعظم کاوزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون ،خواجہ اظہارکی گرفتاری سے متعلق معلومات لیں

وزیر اعظم کاوزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون ،خواجہ اظہارکی گرفتاری سے متعلق ...

  

اسلام آباد ،کراچی (این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نے خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ سپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ اگر پولیس افسر قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -