پاناما لیکس میں وزیر اعطم کانام شامل نہیں ،عمران خان سچ بولیں :پرویز رشید

پاناما لیکس میں وزیر اعطم کانام شامل نہیں ،عمران خان سچ بولیں :پرویز رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا نام پانامالیکس میں نہیں ہے،اس لیے عمران سے درخواست ہے کہ سچ بولیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا نام پانامالیکس میں شامل نہیں ہے، اس لیے عمران سے درخواست ہے کہ سچ بولیں،انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایساکیاتوامریکی عدالتیں انہیں طلب کر لیں گی ،عمران خان سے درخواست ہے پاکستانی قوم کی نمائندگی کیلئے کبھی امریکانہ جائیں،ایسی شرمناک کارروائیاں باالخصوص امریکا میں قبول نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کانام توآف شور کمپنی میں آچکا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا نہیں ہے،عمران خان امریکا کس منہ سے جائیں گے لہٰذا وہ امریکانہیں جاسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -