کیلیفورنیا میں ٹرمپ اور ہیلری کے پتلوں کی ہوا میں پرواز

کیلیفورنیا میں ٹرمپ اور ہیلری کے پتلوں کی ہوا میں پرواز

  

کیلیفورنیا (صباح نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کے پتلے اڑائے گئے ۔ریموٹ سے چلنے والے یہ پتلے شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔ امریکا کے صدارتی انتخابات میں نامزد امیدوار ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کی ہلیری کلنٹن اب اڑتے نظر آئیں گے ۔کیلیفورنیا کے رہائشی شہری نے دونوں کے ریموٹ سے چلنے والے پتلے تیار کیے ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ سپرمین کا لباس پہنے جبکہ ہلیری کلنٹن ہیری پوٹر فلم کا منظر پیش کرتے جھاڑوں کی مدد سے اڑتی رہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ ائیرکرافٹ کو دوران پرواز پیسے بھی نیچے پھینکتے دکھایا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -